واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کو ہیک کرنے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ ایف بی آئی اور دیگر وفاقی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا انتخاب اختلافات کو ہوا دینے اور ہمارے جمہوری اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کے لیے کیا ہے۔









