ایران کے شمال مشرقی فضائی دفاعی زون کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم کو نئے خطرات کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل محمد رضا موسوی نے اتوار کے دن میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے فضائی دفاع کے لیے کوئی قابل ذکر خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ملک کو فضائی شعبے میں خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں تاہم ملک اسی رفتار سے اپنے دفاعی آلات تیار کر رہا ہے۔
جنرل موسوی نے تاکید کی کہ ایران کی دفاعی پیشرفت کا مقصد صرف اپنا دفاع ہے لہذا اس سے ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔