ایران نے اپنے پہلے سیٹلائٹ سینسنگ سنٹر کا افتتاح کیا ہے جہاں پر خیام سمیت دیگرملکی ساختہ سیاروں سے بھیجی جانے والی تصاویر اورڈیٹا سے استفادہ شروع ہوگیا ہے
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن ایک تقریب کے دوران ایران کے پہلے ڈیٹا سنسنگ سنٹر کا افتتاح کیا گیا جس میں ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سلاریہ اور آئی سی ٹی منسٹر عیسی زارعی پور نے شرکت کی۔
افتتاح ہونے والی عمارت کا نام خیام ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ سنٹر رکھا گیا ہے جو سیٹلائٹ کنٹرول سے لے کرموصول ہونے والے تصاویراورڈیٹا کی پروسیسنگ کاکام انجام دے گا۔
یہ عمارت خیام سیٹلائٹ سے رابطے کا مرکز ہے جس سے ہر چوبیس گھنٹے میں دو بار رابطہ ہوتا ہے ۔ اس مرکز میں موصول ہونے والی تصاویر اورڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نالج بیسڈ ملکی کمپنیوں کو استفادہ کےلئے فراہم کیا جائے گا۔