قاہرہ، 2 مئی (یواین آئی) ایران نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے شدید دوچارہندوستان کو کووڈ 19 کے خلاف لڑںے میں مدد کے لئے 30 ٹن طبی سامان بھیجا جائے گا ۔
ایران کے وزیر صحت ہالہ زید نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 300 آکسیجن سلنڈر ، 20 وینٹیلیٹر ، 50 الیکٹرک سرنج ، 100 میڈیکل بیڈ ، 20 الیکٹروکارڈیوگرام مشینیں اور 30 ڈیفبریلیٹر سمیت 30 ٹن طبی سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔
مسٹر زید نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون سے یہ سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا ۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسزچارلاکھ 19 ہزار 93 سامنے آئے تھے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض اسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں ۔ قومی دارالحکومت کے بترا اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہفتے کے روز 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔