زیاد النخالہ نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے فلسطینی عوام اور مقاومت کی ایران کی طرح کھل کر حمایت نہیں کی۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے العالم چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ حال ہی میں جنگ کے بعد انہوں نے ایران کا دورہ کرکے القدس فورس کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کے دوران فلسطینی تحریک حماس کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ امید ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید فلسطینی مقاومتی تنظیمیں تہران کا دورہ کریں گی۔









