اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک و زراعت فاو نے اعلان کیا ہے کہ ایران براعظم ایشیاء کا سب سے بڑا دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارۂ خوراک و زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق ایشاء کے سترہ فیصد دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء سال دو ہزار تئیس میں ایران کی طرف سے برآمد کی جائیں گی اور ایران ایشیاء کا دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھی ایران نے ڈیری مصنوعات قابل ذکر مقدار میں برآمد کی تھیں جن کا حجم نو ملین ٹن سے زیادہ تھا۔
#Iran top exporter of dairy products in Asia in 2022: @FAOhttps://t.co/pVS3Xhjx98 pic.twitter.com/2yamUl8UQM
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 17, 2023