اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پستہ پیدا کرنے کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 720 ٹن پستے کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 154 ملین 128 ہزار ڈالر ہے۔
سید روح اللہ لطیفی کا کہنا ہے کہ ایران نے رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران 54 ممالک کو پستہ برآمد کیا ہے جن میں چین نے 5 ہزار547 ٹن، جرمنی نے 2 ہزار 982 ٹن، عراق نے ایک ہزار 866 ٹن اور روس نے ایک ہزار 455 ٹن پستہ خریدا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا میں پستہ پیدا کرنے کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور پستہ ایرانی اہم زرعی مصنوعات میں شامل ہے۔ ایران طویل عرصہ سے پستہ کی برآمدات کر رہا ہے۔