دبئی۔ ایران نے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد کو ایک ‘غیر انسانی کارروائی‘’ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تنقید کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے صدر علی لاریجانی کے حوالہ سے بتایا کہ امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل اس طرح کی ‘مجرمانہ کارروائی دوہرا رہا ہے۔
لاریجانی نے اسرائیل کی پالیسی کو ‘کشیدگی پیدا کرنے والی’ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اپنے ملک کے سفارت خانے کو تل ابیب سے يروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو اس علاقے کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے والا بتایا ہے۔
ایران نے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کی
فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ تقریبا 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ : فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔
قابل غور ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موجود فلسطینی مظاہرین پر گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس میں تقریبا 18 افراد کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔