ایرانی پولیس نے گاڑیوں میں سفر کرنے والی خواتین کو لازمی طور پر حجاب پہننے کا انتباہ دوبارہ جاری کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق خیال رہے کہ ایران کے کرد علاقے سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کی 16 ستمبر کو ایرانی اخلاقی پولیس نے ’شرعی لباس کی خلاف ورزی‘ کرنے پرگرفتار کرلیا تھا، مہسا امینی کی پولیس کے زیر حراست موت کے بعد سے ایران بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔









