ایران میں کورونا وائرس میں متلا افراد کی تعداد تقریبا 27017 ہوگئی ہے جن میں تقریبا 9 ہزار سے زائد افراد کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس وائرس سے 143 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عوام کو صحت مند اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کی غرض سے پبلک مقامات اور اسپتالوں میں شیڈول کے مطابق اسپرے کرنا بھی ایران کی مسلح افواج کے جوانوں کے انسداد کرونا مشن میں شامل ہے۔
ایران نے ابتدائی ایام میں ہی علاج اور تحقیق جیسے شعبوں میں اپنی بھرپور توانائیوں سے کام لینا شروع کردیا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹ، دواؤں اور ویکسین کی تیاری کا عمل بھی شامل تھا اور اس کا مقصد امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے پیک کے زمانے میں کورونا وائرس کے بحران کو عبور کرنا تھا اور یہ ایرانیوں کے قومی عزم اور جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔