یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کورونا وائرس کے بحران کے دور میں ایک بار پھر انسان دوستانہ بنیادوں پر پابندیاں اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جوزف بورل نے یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ ایک غیر رسمی اجلاس میں کیوبا، ایران، شمالی کوریا، شام اور ونزوئلا پر عائد پابندیوں کو انسان دوستانہ بنیاد پر اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔









