ایران نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر ’انسانی غلطی‘ کی وجہ سے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں تباہ ہونے والا یوکرینی طیارہ پاسداران انقلاب سے وابستہ حساس ملٹری سائٹ کے قریب پرواز کررہا تھا اور اسے انسانی غلطی کی وجہ سے غیر ارادی طور پر نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ذمہ دار فریقین کو فوج کے اندر جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا اور ان کا احتساب ہوگا۔ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر کیے گئے بیان میں طیارے حادثے میں ہلاک متاثرہ افراد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی اِرنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے بیان میں کہا کہ ’ بدھ کی صبح (8 جنوری) کے ابتدائی گھنٹوں میں ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے المناک حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے فوری طور پرتکنیکی اور آپریشن ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی‘۔
بیان میں طیارہ حادثے کے بعد سے ہونے والے تحقیقات کی تفصیلات بتائی گئیں کہ ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد امریکی فورسز کے جنگی طیاروں نے ایران کے گرد فضائی حدود میں پرواز میں اضافہ کردیا تھا جن میں سے کچھ کے دفاعی اہداف کی جانب حرکت کرنے کی رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں، اس کے ساتھ ہی ریڈار پر ایسے کیسز بھی دیکھے گئے تےھے جن کے لیے ایرانی ایئرفورس یونٹس کے مزید چوکس رہنے کی ضرورت تھی۔
The Islamic Republic of Iran deeply regrets this disastrous mistake.
My thoughts and prayers go to all the mourning families. I offer my sincerest condolences. https://t.co/4dkePxupzm
— Hassan Rouhani (@HassanRouhani) January 11, 2020