تہران ؛ ایران کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا ۔ اس کی نقاب کشائی آتش زدگی سے چند گھنٹے قبل ہی کی گئی تھی۔ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمہ دارالقدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری 2020ء کوعراق میں اپنے معاون ابومہدی المہندس اوردیگر افراد کے ساتھ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرامریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران کے جنوب مغربی شہرکردمیں ان کے اعزازمیں مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی ، لیکن شام کے وقت اسے آگ لگا دی مقامی حکام نے اس شرمناک حرکت قراردیا ۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے 2سال کے دوران میں قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے ان سے منسوب کئی مجسموں کی نقاب کشائی کی ہے اورمقتول کمانڈر کی تصاویر پورے ایران میں آویزاں کی گئی ہیں۔