ایران نے جنوبی شہر کازرون میں نمازِ جمعہ کی امامت کرنے والے امام کے قاتل کو سرِ عام پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ نے اپنی رپورٹ میں صوبہ فارس کے چیف جسٹس کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم حامد رضا درخشدے کو اسی مقام پر پھانسی دی گئی، جہاں اس نے 29 مئی کو امام کو قتل کیا تھا۔









