دبئی: ایران نے سعودی عرب کی جانب سے ‘لہجے میں تبدیلی’ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اسے اُمید ہے کہ دونوں ممالک امن کے حصول کے لیے اکٹھے کام کرسکتے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اس بیان کے بعد ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا ملک تہران کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔









