ایران : اسلام انقلابی ایران جو اپنی محنت و مشقت کے بل پر آج امریکہ جیسی مضبوط طاقت سے سینہ سپر ہے یہ وہی ایران ہے جو عالم اسلام نہیں پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے۔ یہی وہ سر زمین ہے جہاں سے ظلم کے خلاف انقلاب کا چشمہ پھوٹا جس نے آیت اللہ خمینی سمیت متعدد انقلابی شخصیات اور خاص کر ایران کے طلبہ نے وہ انقلاب برپا کیا کہ شاہ ایران اپنا تخت و تاج چھوڑ کر یہاں سے فرار کر گیا بل آخر عوامی طاقت نے شاہ ایران کا تختہ پلٹ دیا۔
ماضی سے لے کر اب تک انقلاب میں شرکت کرنے والوں کی وقت – وقت پر سیمنار اور تقریب کرکے پوری دنیا میں روشناس کرایا جاتا ہے۔ اسی کڑی میں انقلابی کام کرنے والوں کی حوصلہ افضائی کرنے کے لئے ایران میں بہت بڑی نمائش لگائی گئی-
آپ کو بتادیں کہ علمی و سماجی کام کرنے میں سر فہرست رہے سید جواد نقوی کو شامل کرکے دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ ملنگی و نصیری جتنی چاہے انکی توہین کر لے یا اخبارات میں بڑے -بڑے مضامین چھاپ کر انکو بدنام کرنے کی کوشش کر لیں لیکن ایران انکے کام کی تعریف کرے گا۔ اسی مناسبت سے اس بڑی نمائش میں انھیں اہم مقامات دے کر ترجیح دی گئی ہے۔
معلوم ہو کہ تہران میں ایک بہت بڑی نمائش لگائی گئی ہے.
اس نمائش کی خصوصیت یہ ہے کہ دنیا کہ جس ادارے نے بھی انقلابی کام کیا ہے وہ یہاں پر موجود ہیں.
مسئولین نے پوری دنیا کا وزٹ کیا اور اداروں کو چھانٹی کیا جن میں معیاری 33 ادارے یا شخصیات سامنے آئی ہیں ان میں سید جواد نقوی بھی ہیں۔