بغداد، 5 مارچ (یو این آئی)ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ
’’ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے تاکہ ہندوستان عالم اسلام سے کٹ کر نہ رہ جائے۔‘‘
یہ پوسٹ ہیش ٹیگ ’ہندوستانی مسلمان خطرے میں‘ کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ہوئےپر تشدد تصادم میں اب تک 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
The hearts of Muslims all over the world are grieving over the massacre of Muslims in India. The govt of India should confront extremist Hindus & their parties & stop the massacre of Muslims in order to prevent India’s isolation from the world of Islam.#IndianMuslimslnDanger
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) March 5, 2020

ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے!#indianmuslimindanger pic.twitter.com/y9parA3o67
— آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) March 5, 2020