تہران کے بچوں نے اسرائیل کی شکست اور فلسطینی عوام کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ فلسطین اسکوائر میں اسرائیل کی شکست اور فلسطینی عوام کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اس جشن میں خرمشھر کی آزادی کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کی گئی اور اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ جشن کی اس پر وقار تقریب میں ایران اور فلسطین کے پرچموں کی بہار تھی۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ جبکہ استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 12 صیہونی ہلاک ہوئے۔