ایک امریکی ویب سائٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ واشنگٹن کے دعووں کے برخلاف، امریکہ پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ایرانی شہریوں تک ضروری ادویات پہنچنے نہیں دے رہا ہے۔
امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ کے مطابق، ایران کی تھیلیسیمیا سوسائٹی نے امریکہ کے ریاست اوریگان کی فیڈرل عدالت میں امریکی حکومت اور اوفیک ادارے کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے۔ شکایت نامے میں درج ہے کہ واشنگٹن ایران میں موجود تھیلیسیمیا میں مبتلا بیماروں تک ادویات پہنچنے نہیں دے رہا ہے۔
ایران کی تھیلیسیمیا سوسائٹی کے شکایت نامے میں آیا ہے کہ امریکی حکومت کے دعووں کے برخلاف کہ انسان دوستانہ امداد اور ادویات کے شعبے میں ایران پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، وائٹ ہاؤس نے بینکنگ سسٹموں پر پابندی لگا کر مذکورہ بیماری میں مبتلا ایرانیوں کی، ضروری ادویات تک دسترسی کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔
The director of the Iranian Thalassemia Society declares the lives of some 10,000 patients suffering from the blood disorder are at risk due to the shortages of medicine induced by the US sanctions. pic.twitter.com/JfajKe9uCU
— SNN (@snntv_en) June 2, 2023