یورپیئن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول دو ہزار بیس میں ایران کی شارٹ فلم ’مرد جعبہ ای‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
یورپیئن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، گولڈن فلم فیسٹیول کا حصہ ہے اور روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں منعقد ہوتا ہے۔ اس فلم فیسٹیول میں آزاد فلمسازوں اور نئی صلاحیتوں کو کشف کیا جاتا ہے۔
شارٹ فلم مرد جعبہ ای کے ایرانی داستان نویس اور ڈائرکٹر منوچہر تیمور زادہ ہیں جس کا اس فیسٹیول کے ذریعے ترجمہ کرایا گیا ہے اور اسے آئندہ روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
فلم مرد جعبہ ای میں ایک رپوٹر کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے جو کامیابی کی چوٹیاں سر کرنے کے لئے ایک ایسے نوجوان کی زندگی پر فلم بنا رہا ہے جو لکڑی کے ایک ڈبے میں زندگی گذارتا ہے اور اپنی ماں کی خواہش پر بھی باہر نہیں نکلتا لیکن رپورٹر نوجوان کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد حیران رہ جاتا ہے اور اس کی زندگی میں کھو کر رہ جاتا ہے۔