دو ایرانی فلموں کو ہندوستان میں ہونے والے بین الاقوامی جے پور فلمی میلے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ہدایت کار محمد صادق دقیقی کی فلم مردہ خور، اور حمید رضا قطبی کی فلم نائٹ ٹرین کی جے پور فلمی میلے کے دوران نمائش کی جائے گی۔ دونوں فلموں کو طویل دورانئے کی فلموں کے ایونٹ میں منتخب کیا گیا ہے۔









