تہران: ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلموں “Extra Sauce” اور “The fourteenth day” کو امریکہ میں منعقدہ مختلف میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایت کار “علیرضا قاسمی” کی بنائی گئی شارٹ فلم Extra Sauce کو امریکہ میں منعقدہ آن لائن سرسوٹا فلم فیسٹول میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔
فلم Extra Sauce کو اس سے پہلے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین اسکرین پلے اور سب سے بہترین اداکار کے ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرسوٹا فلم فیسٹول کا اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن طور پر انعقاد کیا جائے گا۔
اس فلم کی کہانی ہنس نامی ایک ایک معمولی تھیٹر اداکار کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے نئے ڈرامے کی شروعات سے ایک گھنٹہ قبل خودکشی کرلی ہے اور وہ برزخ میں پھنس کر اس دنیا کی واپسی میں ناکام ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ایران کے دیگر فنکار “محمود ناظری” کی بنائی گئی فلم The fourteenth day کو بھی امریکہ میں منعقدہ 67 ویں کولمبس فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولمبس فلم میلے کا 15 سے 19 اپریل تک امریکہ میں انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کولمبس فلم فیسٹیول بھی آن لائن طور پر منعقد ہوگا۔