ایران نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ اپنی برادری ثابت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے قریبی رشتے سے دنیا والوں کو آگاہ کر دیا۔
اب سے تین روز قبل افغانستان میں ایرانی سرحد کے ساتھ لگے صوبۂ ہرات کی اسلام قلعہ کسٹم پوسٹ پر گزشتہ روز گیس ٹینکر میں شدید دھماکے ہوئے جس کے باعث کم از کم ستر افراد کے جاں بحق و زخمی ہو گئے تھے۔

اس ہولناک حادثے میں سو سے پانچ سو تک فیول اور گیس ٹینکروں کے جل کر تباہ ہونے کی خبر بھی سامنے آئی اور حادثہ کی شدت اور ہونے والی بڑی تباہی کے پیش نظر ایران نے بھی جائے حادثہ کے نزدیک اپنی سرحد پر لازمی انتظامات عمل میں لاتے ہوئے فوری طور پر اپنے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کے لئے افغانستان کی سرحدوں کے اندر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے حادثے کے فورا بعد افغان حکام کی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے اپنی فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیاں اسلام قلعہ کی جانب روانہ کیں۔ خاص سہولتوں سے لیس آگ بجھانے والی یہ گاڑیاں مشہد مقدس سے سرحدی علاقے کی جانب روانہ کی گئیں۔









