ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی ہے۔فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے یہ پہلی ملاقات ہے۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز ریاض میں ایک دوسرے سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس ملاقات میں اپنے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاض حکومت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہم ایکسپو کے انعقاد کے لیے ایران کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ اپنی ملاقات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی سلامتی کے لیے ماضی کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman met Iranian Foreign Minister Hossein Amirabdollahian in Jeddah in the highest-level talks since the countries reconciled after years of bitter rivalry that destabilized the region https://t.co/soPjK6ad0Y pic.twitter.com/DP3Ml2wrEC
— Reuters (@Reuters) August 18, 2023