ایران کے میزائل حملوں کی دوسری لہر میں تل ابیب میں درجنوں عمارتیں تباہ اور صہیونی شہری پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔
تل ابیب اور دوسرے شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 70 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
تل ابیب سے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کی تصدیق امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے تل ابیب میں موجود نمائندے نے بھی کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ایک ایرانی میزائل وزارت جنگ کے نزدیک گرا۔
اسرائیلی صحافی یوسی میلمن نے بتایا کہ ایرانی میزائل کی براہ راست ضرب سے رامات گان میں 9 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں، جبکہ سینکڑوں رہائشی یونٹس خالی کرائے گئے ہیں۔
اسرائیل کے چینل ۱۲ نے خبر دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب کے متعدد علاقوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور صدها اسرائیلی شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔