تہران، 18 جنوری (یو این آئی) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان میں دہشت گردانہ حملے میں پاسداران انقلاب (IRGC) کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق، آئی آر جی سی کے رکن حسین علی جاودان ایک مشن سے واپس آ رہے تھے جب انہیں خش کاؤنٹی سے صوبائی دارالحکومت زاہدان جانے والی سڑک پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
IRNA کے مطابق، حسین علی سیستان وبلوچستان میں آئی آر جی سی کے سلمان بیس کا ملازم اور ایلیٹ فورس کا ثقافتی ماہر تھا، جو ثقافتی مشن پر مامور تھا۔ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔