ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج صبح آٹھ بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ کل جمعہ کے دن عوام ووٹ دیں گے۔مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے چوبیس گھنٹے پہلے انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔ کل جمعہ 5 جولائی کو صبح آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوگا۔انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ گذشتہ جمعہ کو ہونے والے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تھا جس کی وجہ سے ابتدائی دو نمبروں پر آنے والے دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔
پہلے مرحلے کے بعد محمد باقر قالیباف اور مصطفی پور محمدی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔