تہران،؛ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے لہذا بین الاقوامی برادری امریکہ کو راہ راست پر لانے کے لیے کردار ادا کرے۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے بعد اب عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دینے لگا ہے، عالمی برادری کو چاہئے کہ امریکی حکومت کو سمجھائے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر یحیٰی رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو وہ صرف زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے سرحد کے باہر جواب دینے پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ سمندر پار حملے بھی کرے گا۔
9