سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی شب چہلم کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سوگوار و عزادار ہے
حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی شب کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے –
اربعین حسینی کی مناسبت سے مجالس عزا اور عزاداری کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں جہاں زائرین اور سوگواروں کی بہت بڑی تعداد امام عالیمقام کے غم میں نوحہ و ماتم کررہی ہے اور علما و ذاکراین مجالس عزا میں اہل بیت اطہار کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں –