پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ چابہار اور کراچی کے درمیان ریل سروس شروع ہونے سے دونوں علاقوں کی ترقی و پیشرفت میں مدد ملے گی۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ چابہار اور کراچی کے درمیان ریل سروس شروع ہونے سے ان علاقوں کی ترقی و پیشرفت کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کی رفت و آمد اور تجارتی معاملات میں بھی قابل ذکر حد تک اضافہ ہو گا-
پاکستان میں ایران کے سفیر نے منگل کو ایران کی جنوب مشرقی بندرگاہ چابہار کا دورہ کرنے کے موقع پر کہا کہ یہ بندرگاہ ریمدان بین الاقوامی سرحد کے راستے سے پاکستان سے متصل ہے اور اس سرحد کو مسافروں کی رفت وآمد، اشیا و مصنوعات کی ٹرانزیٹ اور تجارت کے اصلی مرکز میں تبدل ہونا چاہئے-
پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریمدان سرحد میں دلچسپی رکھتی ہے تاکہ اس کے ذریعے ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ سے فروغ حاصل ہو سکے-
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، ایران کی ریمدان بین الاقوامی سرحد کے راستے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی و اقتصادی تعاون میں اور زیادہ توسیع کی خواہشمند ہے-
ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ ریمدان سرحد سے پاکستان کی دو اہم بندرگاہ یعنی کراچی اور گوادر کا راستہ بہت ہی قریب ہے اس لئے اس سرحدی پوائنٹ کو مسافروں کی آمد و رفت اور تجارتی اشیا اور مصنوعات کی ٹرانزیٹ کے لئے پوری طرح تیار کئے جانے کی ضرورت ہے-