رہبرمعظم انقلاب نے ایران میں رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: “ایران کے دشمنوں نے شرپسند عناصر کے لئے پیسہ، اسلحہ اور مختلف قسم کا ساز وسامان مہیا کرکے اسلامی نظام کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔”
دیدار شرکتکنندگان در اجلاس محبان اهل بیت (ع) و مسئله تکفیریها با امام خامنهای
رہبرمعظم انقلاب نے ایران میں رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے شرپسند عناصر کے لئے پیسہ، اسلحہ اور مختلف قسم کا ساز وسامان مہیا کرکے اسلامی نظام کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
امام خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن ایرانی قوم سے مایوس ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی جرات، قربانی اور ایمان کے جذبے سے سرشار ہیں۔
رہبرمعظم نے فرمایا کہ دشمن ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ کسی بھی طریقے سے ایران پر وار کرے اور اسلامی نظام کو نقصان پہنچائے۔ حالیہ واقعات میں دشمن نے اسلامی نظام کے خلاف پیسہ اور اسلحہ کے علاوہ ہر قسم کے حربے استعمال کئے ہیں جس کے بارے میں کسی اور دن تفصیل سے بات کرونگا۔
امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی جوانوں نے اپنا گھر بار، بیوی بچے اور خاندان سب چھوڑ کر خبیث دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر جام شہادت نوش کیا۔ ایرانی قوم تا ابد شہیدوں کی مدیون ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے ایران کو سرفراز کیا۔
واضح رہے کہ رہبر معظم شہداء کے اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقات کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔