ایران نے حج بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا، رواں برس تقریباً 90 ہزار ایرانی حج کیلئے سعودی عرب کا رخ کریں گے۔
بائیکاٹ ختم کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز ایران سے تین پروازیں 800 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں، جو اس سال سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کریں گے۔
رواں برس تقریباً نوے ہزار ایرانی حج کیلئے سعودی عرب جائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت حاجیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث گزشتہ برس تہران حکومت نے حج کا بائیکاٹ کیا تھا۔