ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کی ایٹمی طاقت اس حد تک پیشرفت کر چکی ہے کہ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
سحر نیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے بیرون ملک ایران کے سفیروں اور مشنز کے سربراہوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں سائنسی اور تکنیکی دائرے میں اور ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔
محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی طاقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں عالمی میڈیا کی باتیں یا دوسروں کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں اور ایسے حالات میں دیگر ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور نمائندوں کا کردار بہت اہم ہے۔