ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی طرف سے تشہیراتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام زور و شور سے انتخابی مہم میں شریک ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔









