واشنگٹن ، 23 جون؛ ایران کی سرکاری’ پریس ٹی‘ وی ویب سائٹ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ڈومین کو امریکی حکومت نے ضبط کرلیا ہے اور ویب سائٹ پر بھی یہی پیغام پیش کیا جارہا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے ’’اس ویب سائٹ کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ڈومین پریس ڈاٹ ٹی وی کو بیورو آف انڈسٹری اینڈ سکیورٹی ، آفس آف ایکسپورٹ انفورسمنٹ اینڈ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ذریعہ قانون نافذ کرنے والی کارروائی کے تحت جاری ضبطی وارنٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ضبط کرلیا ہے۔
ڈومین کو سول ضبطی کے امریکی کوڈ 981 کے تحت ضبط کیا گیا ہے جو جوہری ، کیمیائی ، حیاتیاتی ، یا ریڈیولاجیکل ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی یا مواد کی اسمگلنگ ، یا ایک کنٹرول مادہ مینوفیکچرنگ،درآمد ، فروخت یا تقسیم میں ملوث جائیداد کی ضبطی کی اجازت دیتا ہے۔
میڈیا نے بتایا کہ ایران کے بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹ العالم اور یمن کے ٹیلی ویژن چینل المسیرا کے ویب پیج بھی امریکی حکومت کے ذریعے قبضے میں لے لئے گئے تھے۔ العالم کا ڈومین اب بھی بلاک ہے۔
In what seems to be a coordinated action, a similar message appears on the websites of Iranian and regional television networks that claims the domains of the websites have been “seized by the United States Government.” pic.twitter.com/JloU56LvpL
— Press TV 🔻 (@PressTV) June 22, 2021