اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کی سلامتی کسی بھی ملک پر منحصر نہیں ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز تہران میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کہا کہ آج کے ایران کی سلامتی مختلف میدانوں میں عوام کی موجودگی اور فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانی و فداکاری، ہوشیاری اور آگاہی و بیداری کی وجہ سے ہے۔









