برطانیہ میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتکاری کا باب آدھا کھلا ہے کے رد عمل پر کہا ہے کہ یہ باب باہمی احترام کی بنیاد پر ہے۔
لندن میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ میں جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران، زبانی اور عملی طور پر احترام کا جواب دیتا ہے تاہم ایرانیوں کے وقار کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جاتا ہے۔
ایرانی سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے کسی اداکار کا نوکر نہیں ہے اور سفارتکاری کا دروازہ باہمی احترام کی بنیاد پر کھلا ہے۔
اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ایران، نئے صدر کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک راستہ یہ ہے کہ “مشرق وسطیٰ میں بحری جہازوں کیخلاف حملہ” ، “پراکسی قوتوں کے ذریعے عدم استحکام پھیلانا” اور “جوہری وعدوں سے دستبردار ہونا” جیسے اقدامات جاری رکھیں، جو کہ ان کے مطابق تہران کو مہنگا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا راستہ وہ آدھا راستہ ہے جس پر ڈومینیک راب کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ (جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد) نے گزشتہ دو برسوں کے دوران، سفارتکاری کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ایک بہتر راستہ ہے۔