ایران کی ویٹ لفٹنگ کی مردوں کی قومی ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ سو اڑتالیس پوائنٹ حاصل کر کے ازبکستان میں منعقدہ ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق ازبکستان میں منعقدہ ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں پانچ سو اکیاسی پوائنٹ کے ساتھ روس نے پہلا اور پانچ سو پچیس پوائنٹ کے ساتھ ازبکستان نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ویٹ لفٹنگ کے یہ عالمی مقابلے سات دسمبر کو شروع ہوئے تھے اور اٹھارہ دسمبر تک جاری رہے۔
ان عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر چار سو بتیس ویٹ لفٹروں نے شرکت کی جن میں ایک سو ستاسی خاتون ویٹ لفٹر شامل ہیں۔
ایران کی خاتون ویٹ لفٹروں نے بھی ایک سو اکیاون پوائنٹ حاصل کر کے تئیسواں مقام حاصل کیا ہے۔