بغداد ، 24 اپریل (ژنہوا ) عراق کی وزارت صحت نے جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے 46 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1677 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بیان جاری کر کے کہا کہ دارالحکومت بغداد سے 17، بابل سے 10، نجف سے نو، باصرہ سے سات اور صلاح الدین اور متھانا سے ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں ۔
اس دوران یہاں پر کورونا وائرس سے 83 مریض ہلاک ہو گئے ہیں ہے جبکہ 1171 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ بیان کے مطابق جمعرات کو یہاں کورونا وائرس سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے ۔عراقی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا ہے ۔ یہاں بیرون ممالک سے آنے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔