عراق کی رضا کار فورس نے سامراء کے نواحی علاقے کے 90 کیلومیٹر کے حصے کو داعش کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس کے جوانوں نے صلاح الدین صوبے کے مشرقی دجلہ علاقے میں کل ایک آپریشن شروع کیا تھا جو آج شام کو ختم ہو گیا اور اس آپریشن کے دوران عراقی فورس 90 کیلومیٹر کے علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کرنے میں کامیاب رہی۔









