بغداد کے گرین زون علاقے پر چار راکٹوں سے حملے ہوئے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ 4 کاٹیوشا راکٹ بغداد کے گرین زون پر گرے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی فوج سے وابستہ میڈیا گروپ “سیکورٹی میڈیا سیل” نے بغداد کے گرین زون میں چار کاٹیوشا راکٹ داغے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اس میڈیا گروپ نے اعلان کیا کہ ان راکٹوں کے داغے جانے کے بعد ایک افسر اور تین نان کمیشنڈ اہلکار زخمی ہوئے اور اس علاقے میں پارلیمنٹ ممبر کی ایک گاڑی اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک راکٹ پارلیمنٹ کے احاطے میں گرا۔
ابھی تک کسی فریق نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔