بغداد ، 4 مارچ (ژنہوا ) عراق میں خطرناک کورونا وائرس کے پانچ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ،جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے ۔ عراقی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ درج کئے گئے پانچ معاملات میں سے ایک بغداد، دو وسطی صوبہ، ایک ایک نجف اور کربلا کا ہے ۔
تاہم انہوں نے اس کے علاوہ کوئی دیگر معلومات نہیں دی ہے اور ان نئے معاملات کی تصدیق کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے ۔