کربلائے معلی میں عوام اور زائرین کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلا کی پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے کربلا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔









