سیکڑوں عراقی شہری غزہ کے باشندوں کی حمایت کے لئے اردن کی سرحد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے عراقی باشندوں کے اردن اور فلسطین کی سرحدوں کی جانب روانہ ہونے کے پیش نظر نامہ نگار اور دستاویزی فلمیں بنانے والی ٹیمیں بھی اس عوامی اقدام کو کوریج دینے کے لئے جائیں گے۔









