کرکوک: عراق کے شہر کرکوک میں ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے اکیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے بارودی ٹرک کو سبزی منڈی میں دھماکے سے اڑا دیا،. ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عراق کے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک میں سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کرکوک شہر کی ایک شاہراہ پر واقع فارم ہاؤس کے قریب ہوئے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے تین ’کاتیوشا‘ راکٹ کرکوک اسپتال پر داغے جو اسپتال کے احاطے میں گھر کر پٹھے۔ دھماکوں کے بعد اسپتال اور آس پاس کےعلاقوں میں سیکیورٹی سخت کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ کرکوک شہر کی ایک کاروباری کالونی میں ہوا۔
خیال رہے کہ عراقی فوج نے بڑی جان فشانی کے بعد موصل اور ملک کے دوسرے شہروں پر قابض شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو شکست دی ہے مگر یہ گروپ اب بھی کرکوک سمیت دیگر عراقی شہروں پرحملے کرتا رہتا ہے۔