کوت میں ایرانی فیلڈ ہاسپٹل کے انچارج نے بتایا ہے کہ روزانہ دوہزار سے زیادہ عراقی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے فیلڈ ہاسپٹل میں بیس اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور اسی کے قریب پیرامیڈکس چوبیس گھنٹے کام کرر ہے ہیں۔ایران کے فیلڈ ہاسپٹل کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ماہرین قلب، جنرل سرجن، آرتھوپیڈک، گائنی کولوجسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت تمام ڈاکٹر حضرات عراقی عوام کا بلا معاوضہ معائنہ کر رہے ہیں۔