عراق کے صدر برہم صالح نے دو ہفتے کی تاخیر کے بعد نجف کے گورنر عدنان الزرفی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے دو ہفتے کی تاخیر کے بعد نجف کے گورنر عدنان الزرفی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی صدر برہم صالح نے نجف کے گورنر عدنان الزرفی کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ 54 سالہ وزیراعظم کو ایک ماہ کی آئینی مدت میں اپنی کابینہ تشکیل دینی ہوگی اور اسے صدر سے منظور بھی کرانا ہوگا۔
اس سے قبل 2 فروری کو سابق وزیر ٹیلی کمیونیکشن محمد توفیق علاوی کو ملک کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ ایک ماہ کے آئینی مدت کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد یہ ذمہ داری نئے وزیراعظم کو سونپی گئی ہے۔