امریکی فوجی اڈوں پرعراق کی اسلامی مزاحمت کے حملے جاری رہنے کے ساتھ ہی خبری ذرائع نے مشرقی شام اور شمالی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کی خبر دی ہے .
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے کہا ہےکہ اس گروہ نے جنوبی الحسکہ میں واقع الشدادی شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے شام میں امریکی فوجی اڈے خراب الجیر پر میزائل داغے ہيں-
اسی طرح عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں اس گروہ کے مجاہدین نے جمعے کی شام کو شمالی عراق میں واقع اربیل میں مقبوضہ حریر فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے- صابرین نیوز کے بھی مطابق حریر نامی امریکی فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے –