عراق کے صوبہ واسط کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ الصویرہ ٹاؤن میں زائرین حسینی کے راستے میں آنے والے ایک پل کو تباہ کرنے کے لیے دہشت گردوں نے بم نصب کر دیئے تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ عراقی سیکورٹی فورس نے مشرقی صوبے واسط میں زائرین حسینی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مذکور سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے اگر بموں کو بروقت ناکارہ نہ بنایا جاتا تو بڑی پیمانے پر تباہی پھیلنے کا اندیشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
اس سے پہلے عراق کے سیاسی اور سیکورٹی عہدیداروں نے خبردار کیا تھا کہ عراق اور شام کے میدان جنگ میں پے در پے شکستوں کے بعد داعشی عناصر، بزدلانہ طریقے سے زائرین حسینی کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔