آئر لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائيل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی دائر کردہ شکایت میں وہ جنوبی افریقا کا ساتھ دے گا۔
آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اغوا، انسان دوستانہ امداد میں رکاوٹ، عام شہریوں کا قتل عام، شہری تنصیبات کی نابودی اور فوجی مقاصد کے لئے غیر فوجی وسائل کا استعمال یہ سب ایسے اقدامات ہیں کہ جنہیں فوری طور پر روکا جانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کا نقطہ نظر بھی بہت واضح ہے۔
البتہ انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف دائرکردہ مقدمے میں اپنے ملک کی شمولیت کے طریقہ کار کی طرف کوئی وضاحت نہیں کی۔
آئرلینڈ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تیسرے فریق کی مداخلت، کسی فریق کی حمایت کے مترادف نہیں ہے بلکہ نسل کشی کا مقابلہ کئے جانے میں کنوینشن کی شقوں کی وضاحت پیش کرنا ہے۔